Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگاپور کے بانی کے بیٹے کو برطانیہ میں سیاسی پناہ مل گئی

Now Reading:

سنگاپور کے بانی کے بیٹے کو برطانیہ میں سیاسی پناہ مل گئی

سنگاپور کے بانی رہنما لی کوان یو کے سب سے چھوٹے بیٹے لی سین یانگ کو برطانیہ میں سیاسی پناہ مل گئی ہے۔

لی سین یانگ نے کہا کہ مجھے ظلم و ستم کے خطرے کا سامنا ہے اور میں بحفاظت سنگاپور واپس نہیں جا سکتا۔

لی سین یانگ نے منگل کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے 2022 میں اپنے خلاف حکومتی حملوں سے بچنے کے لیے آخری حربے کے طور پر سیاسی پناہ مانگی تھی۔

67 سالہ لی نے لکھا کہ میں 1951 کے اقوام متحدہ کے پناہ گزین کنونشن کے تحت سنگاپور سے تعلق رکھنے والا سیاسی پناہ گزین ہوں۔

سنگاپور کے شاہی خاندان کے سنگل اسٹوری گھر کو مسمار کرنے یا محفوظ رکھنے کے بارے میں بھائیوں کی لڑائی نے شہ سرخیوں اور گپ شپ کو جنم دیا تھا۔

Advertisement

لی سین یانگ اور ان کی بہن اس بنگلے کو مسمار کرنا چاہتے تھے جس نے پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کی تشکیل کی میزبانی کی تھی، جو 1959 سے سنگاپور پر حکومت کر رہی ہے۔

ان کے بڑے بھائی، سابق وزیر اعظم لی سین لونگ اس جائیداد کو محفوظ رکھنا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے ان کے بہن بھائیوں نے ان پر الزام لگایا کہ وہ سیاسی فائدے کے لئے اپنے والد کی وراثت کا استحصال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر