
سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت
عدالت نے ہائیکورٹ کے اطراف چارجڈ پارکنگ کیخلاف درخواست پرچیئرمین ٹی ایم سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے اطراف میں چارجڈ پارکنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پارکنگ کانٹریکٹر، ڈی ایس پی پریڈی سمیت دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزاروکیل نےعدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے اطراف میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کی جارہی ہے، سڑک پر گاڑیوں کو دھویا جاتا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔
عدالت نے استفسارکیا کہ سڑک پر گاڑیاں دھونے کی اجازت کس ادارے نے دی؟ سڑک پرگاڑیاں دھو دھو کر سڑکوں کا ستیاناس کیا جارہا ہے، سڑک پر گاڑیاں دھونے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ٹی ایم سی صدرکی جانب سے چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکے دیئے ہوئے ہیں، اس پرعدالت نے کہا کہ جن کی دکانیں اوردفاترہیں ان سے چارجڈ پارکنگ کیوں لی جارہی ہے؟
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزارکو ٹی ایم سی چیئرمین کو درخواست میں فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین ٹی ایم سی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News