
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز سے ملاقات
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اوروفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ ونسٹن پیٹرز سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈارکی ساموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس موقع پرونسٹن پیٹرزسے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی بڑی صلاحیتوں پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم اورعوام سے عوامی رابطوں میں تعاون کو وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی اقدامات کی توثیق پر نیوزی لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک مشترکہ وراثت اورمشترکہ اخلاقیات کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News