
امریکہ، اسرائیل اور قطر کے حکام نے کہا ہے کہ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر مذاکرات آنے والے دنوں میں دوحہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وفد اتوار کو قطر کا دورہ کرے گا، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حماس نے مذاکرات میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں۔
امریکہ کا ماننا ہے کہ گذشتہ ہفتے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت سے معاہدے کے دروازے کھل سکتے ہیں، حالانکہ حماس نے اسرائیل پر کسی بھی معاہدے میں بنیادی رکاوٹ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد یرغمالیوں کو وطن واپس لانے اور مقصد حاصل کرنے کا حقیقی موقع موجود ہے۔’
بلنکن نے کہا کہ اس کا مقصد ایک معاہدے تک پہنچنا تھا تاکہ اسرائیل پیچھے ہٹ سکے، تاکہ حماس دوبارہ تشکیل نہ پا سکے، اور تاکہ فلسطینی عوام اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر سکیں اور اپنے مستقبل کی تعمیر نو کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News