پاکستان نے بھارت کے جموں وکشمیر کے غیرقانونی الحاق کو مسترد کر دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نےبھارت کے جموں وکشمیرکےغیرقانونی الحاق کومسترد کردیا۔
پاکستان نے آئی سی جے کی رپورٹ پرجواب میں بھارت کےدعوے کوسختی سے ردکیا۔ سیکنڈ سیکریٹری پاکستانی مشن رابعہ اعجازنے کہا کہ بھارت کےغیرقانونی الحاق کوجموں وکشمیرکےعوام کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
رابعہ اعجازنے کہا کہ جموں وکشمیرمتنازعہ علاقہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کےنقشوں اورتمام دستاویزات سے ہوتی ہے، سلامتی کونسل کی 1948کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الحاق کا فیصلہ غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جاناچاہئے۔
سیکنڈ سیکریٹری پاکستانی مشن نے کہا کہ بھارت نےاس فیصلے کوقبول کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل25کےتحت اس پرعمل درآمد کا پابند ہے، بھارتی وفد کو یاد رکھنا چاہیےکہ بھارت اپنی چال بازیوں کے ذریعے اس کونظراندازنہیں کرسکتا۔
رابعہ اعجاز نے کہا کہ جموں وکشمیرپربھارت کا جاری قبضہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، بھارت جموں وکشمیرسے اپنی افواج کو واپس بلا کرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل کرے، عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیرکےعوام کوحق خودارادیت دلانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
