وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور نظریاتی گروپ کے رہنماؤں کی درمیان ملاقات ہوئی۔
،نظریاتی گروپ نےقائد نواز شریف،صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام اور مرتضی جاوید عباسی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظریاتی گروپ کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
ملاقات کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ سارے مل جل کر پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کریں گے۔
جرگے سے گروپ کے سربراہ عبدالسبحان خان، ملک عمران، پشاور سے گروپ کے صدر ارباب غلام حیدر خان، ایبٹ آباد سے گروپ کے صدر سردار عبدالرشید نے بھی خطاب کیا۔
نظریاتی گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’دیر آئد درست آئد‘۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مزید کہا کہ نظریاتی گروپ کے تمام لیڈران اور ورکران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم سب کو مل جل کر نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
