Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا؟ چیف جسٹس پاکستان

Now Reading:

ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا؟ چیف جسٹس پاکستان
سپریم کورٹ

ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا؟ چیف جسٹس پاکستان

تفصیلی فیصلے پرتاریخ نہ لکھے ہونے پرچیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا، تفصیلی فیصلہ میں تاریخ لکھی ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل پرسماعت کے دوران درخواست گزارسجاد علی خان نے اپنی پٹیشن واپس لے لی جس پرعدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ پڑھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ تفصیلی فیصلے کی تاریخ کیا ہے؟ وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ مختصر فیصلے کی تاریخ لکھی ہے لیکن تفصیلی فیصلے کی تاریخ نہیں لکھی ہوئی۔

تفصیلی فیصلے پرتاریخ نہ لکھے ہونے پرچیف جسٹس نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگرہمارے ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا، تفصیلی فیصلہ میں تاریخ لکھی ہونی چاہیے۔

Advertisement

 چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے کہا کہ دوسروں کا احتساب کرو لیکن اپنوں کو نہ پوچھیں، مختصرحکم دیا اورچھ مہینے گزارکرتفصیلی فیصلہ دے دیا، فیصلوں پر تاریخ نہ ہونے سے عوام کے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار فاروق نائیک نے کہا کہ فہمیدہ مرزا اورذوالفقار مرزا دونوں الیکشن ہار چکے ہیں جبکہ وکیل بینک نے مؤقف اپنایا کہ فریقین 25 سال سے بینک کے نادہندہ ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فی الحال ہم میرٹس پرنہیں جا رہے، ابھی آبزرویشن دیں تو وہ آئندہ کیس پراثرانداز ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کامیاب کارروائیاں، ایک خوارجی جہنم واصل، دیگر زخمی فرار
دوسری شادی پر خاندان قتل، مقتول کی دوسری بیوی سامنے آگئی
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
سونے کی قیمت میں تاریخی بلندی کے بعد تنزلی
پاکستان میں تاریخی نجکاری، عالمی اعتماد کی بحالی کی علامت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر