Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلٰی سندھ کا فلسطین اور لبنان میں بے گناہ افراد کے قتل عام پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

وزیراعلٰی سندھ کا فلسطین اور لبنان میں بے گناہ افراد کے قتل عام پر اظہارِ افسوس
وزیراعلٰی سندھ

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطین اورلبنان کی سرزمین پر بے گناہ افراد کے قتل عام پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلٰی سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فلسطین جنگ کو ایک سال ہونےکو ہے، اب تک ہزاروں بے گناہ بچوں، خواتین و افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ جنگ کسی صورتحال امن قائم کرنے کا ذریعہ نہیں بن سکتا، عالمی قوتیں جنگ بندی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ انسان کا تعلق خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، اس کا قتل عظیم گناہ ہے۔ یہ جنگ جتنی جلدی ختم ہوجائے، دنیا کے لیے بہتر ہے۔

انھوں نے بیان میں کہا کہ اس جنگ کے نتائج پوری دنیا کے لیے ہولناک ثابت ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کا قیام اسی مقصد کے لیے ہوا ہے کہ وہ قوموں کے درمیان تصفیہ کرائے۔

Advertisement

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ دنیا کی خوبصورتی جنگ میں نہیں، امن سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر