Advertisement
Advertisement
Advertisement

سموگ کا تدراک؛ دھواں چھوڑنے والی 410 گاڑیوں کو 8 لاکھ سے زائد جرمانہ

Now Reading:

سموگ کا تدراک؛ دھواں چھوڑنے والی 410 گاڑیوں کو 8 لاکھ سے زائد جرمانہ
لاہور میں اسموگ

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف 27 لاکھ روپے کے جرمانے

لاہورمیں  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورسینئروزیرمریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ کے تدارک کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایک ہی روز دھواں چھوڑنے والی 410 گاڑیوں کو 08 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بغیرترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 219 گاڑیوں کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کےلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 06 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں، مشترکہ ٹیمیں ریت اورمٹی نکالنے والی جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔

عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ بغیرترپال، پانی و دیگرحفاظتی اقدامات کے بغیرٹریکٹرٹرالی چلنے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں۔

انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، اسکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ جاری ہے، سی ٹی او لاہور کی طرف سموکی وہیکلزکی درستی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر