Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، گورنر اسٹیٹ بینک کی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

Now Reading:

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، گورنر اسٹیٹ بینک کی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ تقریبات میں گورنراسٹیٹ بینک شریک ہوئے، تقریبات میں گورنراسٹیٹ بینک نےعالمی ریٹنگ ایجنسیوں اور عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی اشاریوں کی بہتری کا جائزہ پیش کیا، گورنر اسٹیٹ بینک نے امید افزا اقتصادی منظر نامے کو اجاگر کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی،ابھرتی ہوئی معیشتوں کو چیلنجز درپیش ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیےلازمی پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اب واضح طور پر نیچے جا رہی ہے، بیرونی کھاتہ نمایاں طور پر بہتر ہوا، معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی ستمبر 2024 میں 6.9 فیصد رہ گئی ہے، بیرونی خسارہ بھی نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقوم کی آمد میں بہتری نے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب ڈالر تک پہنچا دیے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر جنوری 2023 میں 3.1 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو جون 2025 کے آخر تک 13 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر