
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حالیہ عوامی بغاوت کے دوران مہلک تشدد میں اس گروپ کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی کے اسٹوڈنٹ ونگ پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کی رات جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش چھاترا لیگ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت نے بی سی ایل پر گزشتہ 15 سالوں کے دوران بدسلوکی کا الزام لگایا، جس میں تشدد، ہراساں کرنا اور عوامی وسائل کا استحصال شامل ہے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر احتجاج کے دوران تنظیم کی جانب سے ملک کے خلاف سازشی، تخریبی اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں جس کی وجہ سے حسینہ واجد کو بھارت بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ابتدائی طور پر طلبہ کی قیادت میں پرامن مظاہرے جولائی کے اوائل میں بنگلہ دیش میں سرکاری شعبے میں ملازمتوں کے کوٹے کے خلاف شروع ہوئے تھے۔
دو ہفتے بعد، انہیں بی سی ایل کارکنوں کی مدد سے سیکورٹی فورسز کی طرف سے پرتشدد کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، جس میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
اس تشدد کے نتیجے میں ملک گیر بغاوت شروع ہوئی جس نے 5 اگست کو حسینہ واجد کو ہمسایہ ملک بھارت جانے پر مجبور کر دیا اور نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری کابینہ نے اقتدار سنبھال لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News