
حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو خط میں واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خط میں علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے پرتشویش ہے اور اس کی وجوہات معلوم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل یونٹ کی مینجمنٹ نے ریلیف سمیت مختلف محکموں کی ہدایات پرعمل کیا تھا؟
وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کا لکھا کہ معلوم کریں کہ کیا کسی ادارےکی کوتاہی سے تو یہ واقعہ پیش نہیں آیا؟۔
وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کیلئے تجاویز دی جائیں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام انڈسٹریل یونٹس میں سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیا جائے۔
خط میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف سیکرٹری کو کہا کہ تمام سیفٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیکر 30 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News