
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملے کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ جگہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News