سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ مستقبل میں سرمایہ کاری سے متعلق 2 روزہ عالمی کانفرنس سے وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔
عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرسعودی فرمانروا ولی عہد کو مبادکباد پیش کی اور کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا ترقی کا وژن قابل ستائش ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ترقی اور استحکا م کی راہ پر گامزن ہے، عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، سعودی عرب اور دوست ملکوں کے تعاون سے معاشی استحکام ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منزل حاصل کر سکتے ہیں، نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبےشروع کیے ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری مشترکہ مستقبل کے لیے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علم پر مبنی معیشت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے انقلاب برپا کر دیا ہے، مصنوعی ذہانت سمیت آئی ٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
سعودی اورعالمی شراکت داروں کےتعاون سےترقی کاعمل آگےبڑھائیں گے،وزیراعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر بھی کام کر رہے ہیں، دانش اسکولز کے ذریعے وسائل سے محروم طلبا کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں، دانش اسکولز منصوبہ ایک کامیاب پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں، انسانی ترقی مشترکہ اقدامات میں ہی پنہاں ہے، خوشحالی کی منزل کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے۔
عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے غزہ میں قتل وغارت روکنا ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
