Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایکس پر پیغام

Now Reading:

بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایکس پر پیغام
محسن نقوی بلند پائیہ شاعر اور عوام سے ان کا گہرا تعلق بھی بے مثال تھا، بلاول بھٹو

محسن نقوی بلند پائیہ شاعر اور عوام سے ان کا گہرا تعلق بھی بے مثال تھا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس دراب کے تجربے نے ثابت کیا کہ آئینی عدالت ملکی ضرورت تھی، جسٹس پٹیل نے آئینی عدالت کی سوچ عاصمہ جہانگیر اور آئی اے رحمان سے شیئر کی۔

عاصمہ جہانگیر، آئی اے رحمان آئینی عدالت کی سوچ سے متفق تھے، تاریخ ان کے لیے ناگوار ہے جو سمجھتے ہیں سیاست کا آغاز ورلڈ کپ سے ہوتا ہے، آئینی ارتقا، منشور اور میثاق جمہوریت کے لیےعزم ہمیشہ یکساں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی من مانی سے قانون سازی یا آئین میں ترمیم نہیں کرتے، ہم اپنی نسلوں کے لیے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں 1973 کے آئین کی بحالی میں 30 سال لگے، 19 ویں ترمیم افتخار چوہدری کے فیصلوں کے نقصانات کی دوری میں 2 دہائیاں لگیں۔

Advertisement

جسٹس دراب ان ججز میں شامل تھےجنہوں نے شہید بھٹو کو بری کیا، جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو شہید کےعدالتی قتل کا حصہ بننے سے انکار کیا، جسٹس پٹیل نے ضیا کے پی سی او کے تحت حلف سے انکار اور استعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم عجلت میں نہیں کی جا رہی ہے۔

26چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کافی عرصے  پہلے ہی ہونی چاہئے تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر