Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ق کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

مسلم لیگ ق کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو ملک بھر میں دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ناراض ساتھیوں کو منائیں اور ملک گیر  تنظیم سازی کریں۔

چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر امجد کو ہدایت کی ہے کہ ونگز کو متحرک بنایا جاِئے اور بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائیں، اور ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہیں۔

Advertisement

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی، سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے، پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتیں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں۔

ڈاکٹر محمد امجد نے مزید کہا کہ کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں، چوہدری شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر