Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا این ای ڈی یونیورسٹی کے 33 ویں کانوکیشن سے خطاب

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ کا این ای ڈی یونیورسٹی کے 33 ویں کانوکیشن سے خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے 33 ویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ای ڈی  یونیورسٹی کا  جدید تعلیم کے فروغ اور جدت میں  بڑا مثالی کردار ہے، این ای ڈی یونیورسٹی پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ہے۔

این ای ڈی کے فارغ التحصیل طلبہ ملک کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی جدید دور کے تقاضوں کے  مطابق طلباء کو عملی میدان کے لیے تیار کرتی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ عالمی سطح پر کامیابی کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ای  ڈی جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں  بہت سے شعبوں میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے، 2022-21 میں این ای ڈی یونیورسٹی نے اپنا صد سالہ جشن منایا۔

پاکستان کے ترقیاتی اسٹرکچر میں این ای ڈی کے طلبہ کا بڑا نمایاں کردارہے، سندھ حکومت اور انر ٹیک کا این ای ڈی یونیورسٹی کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں مکمل تعاون رہا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سہولت کا مقصد طلباء، فیکلٹی اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے،  صوبے میں معاشی ترقی کو سہل اور بہتر بنانا ہے۔

ہم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فنڈز کو 6 ارب  روپے سے بڑھا کر 33 ارب روپے کر دیا ہے، یہ اقدام تعلیم کے فروغ میں ہمارے عزم کا ثبوت ہے، ہم نے پیپلز آئی ٹی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جو کہ جدید آئی ٹی ٹریننگ  سے آراستہ ہے۔

گوگل کے ساتھ تعاون سے طلباء کو جدید ڈیجیٹل ٹولز سے متعارف کرایا جائے گا تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے میدان میں جو بھی نئی تبدیلی آئے طلبہ  اُسے آسانی سے  سمجھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2022 کا سیلاب ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج رہا جس نے صوبے بھر میں تباہی مچائی، متاثرہ  افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا عمل جاری ہے اور اس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریوں  سے نمنٹنے کے لیے ٹیکنالوجی  کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپ تمام طلبہ قابل احترام ہیں  اور انسانی خیر کے اس کام میں اپنا حصہ ضرور ملائیں، امید کرتا ہوں کہ این ای ڈی کے گریجویٹس اس اہم کام میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت سےدرپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہاں موجود قابل احترام اساتذہ و طلبہ ماحولیاتی تبدیلی  کے چیلنجز سے نمنٹنے میں اپنا  مثبت کردار ادا کریں۔

Advertisement

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میں تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا اور آپ کے شاندار مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر