
روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی نائب وزیردفاع کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، پیشہ ورانہ امور اور میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر نیول چیف نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کےساتھ تعلقات کواہمیت دیتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ طویل مدتی اور کثیرجہتی شراکت داری کاخواہاں ہے۔
ملاقات میں دونوں بحری افواج کےدرمیان دوطرفہ تربیت، بحری جہازوں کے دوروں پرغور کیا اور دوطرفہ بحری مشقوں کےانعقاد سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غورکیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید تعاون پراتفاق کیا گیا۔
روسی نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈروی فومین نے خطے میں پاک بحریہ کی کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News