Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانافضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے ایس سی او ختم ہونے تک احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

Now Reading:

مولانافضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے ایس سی او ختم ہونے تک احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
مولانا فضل الرحمان

مولانافضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے ایس سی او ختم ہونے تک احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے اپیل کی تھی احتجاج ایس سی اوختم ہونےتک مؤخرکیاجائے، امید ہے ہماری اپیل کی قدرکی جائےگی۔

ٹنڈوالہ یارمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب تک شیئرکیےگئےمسودے میں ہم آہنگی ہوچکی ہے، کل کراچی میں بلاول بھٹو پھرلاہورمیں نوازشریف سےملاقات کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے حالات اورضرورت کے تحت قانون سازی ہونی چاہیے، عوام اورملک کے مفاد میں سب کچھ کرنا ہے، پارلیمنٹ کا کام ہی آئین اورقانون میں ترمیم ہے، جوچیزیں وقت کی ضرورت ہیں ہم ان کوترجیح دیں گے۔

سربراہ جے یوآئی ف نے کہا کہ جن چیزوں پراعتراض تھا وہ بہترہوگئی ہیں، حکومت کے مسودے سےعدلیہ عوام کے حقوق تباہ ہوجاتے، ترمیم پراتفاق رائے نہ ہوا تواس کومسترد کریں گے، بڑی کوششوں کے بعد اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اپیل کی تھی احتجاج ایس سی اوختم ہونےتک مؤخرکیاجائے، امید ہے ہماری اپیل کی قدرکی جائےگی، پہلے بھی احتجاج کیا گیا تھا جس کےنتائج اچھےنہیں آئےتھے، تمام جماعتوں سے ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔

Advertisement

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے اندرامن وامان اورجمہوری ماحول ہونا چاہیے، آئینی ترامیم آتی ہیں تواس پراختلاف بھی ہوتا ہے، 18ویں ترمیم پاس کرنےکیلئےہمیں9ماہ لگےتھے، کچھ چیزیں طےکرنےکیلئےمہینوں تک بیٹھنا پڑا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ کیا وجہ ہےاس ترمیم کیلئے ایک ماہ بھی دینےکوتیارنہیں، ترمیم پراتفاق نہ ہواتواس کومسترد کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر