
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔ بیرسٹر سلمان صفدرکے دلائل مکمل ہوگئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹرکل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے وکیل عمیرمجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشری بی بی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدربھی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔
سلمان صفدرنے مؤقف پیش کیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئے بارہ دن گزر چکے، اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں 9 اکتوبرکو عدالت آیا تو شدید بخارتھا، میں نےعدالت آنے سے پہلے اپنا ٹیسٹ کرایا تھا، مجھے ریکورکرنے میں لمبا وقت لگا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ایف آئی اے نے 18 ستمبرکو مقدمہ درج کیا اور دو دن میں چالان جمع کروا دیا، حیران کُن طورپرایف آئی اے نے محض دو دن میں تمام کارروائی مکمل کر لی۔
ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی اس پرعدالت نے استفسارکیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے حوالے سے آپکو کیا ہدایات دی گئی ہیں؟
ایف آئی اے پراسیکیوٹرعمیرمجید نے کہا کہ ہم درخواست ضمانت کی مخالفت کرینگے۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کیا یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ تھا کہ پچاس فیصد رقم دے کر تحفہ لے جائیں؟
ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ پروسیجرپربھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جواب دیا کہ کس پروسیجر پر عملدرآمد نہیں ہوا؟ رولز کے مطابق پرائیویٹ پرائزرکا کیا کردار ہوتا ہے؟
بیرسٹرسلمان صفدرنے دلائل میں جواب دیا کہ رولز میں تو قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ شخص کا کوئی ذکر نہیں، رولز کے مطابق 30 ہزار روپے تک کا تحفہ بغیر ادائیگی حاصل کیا جا سکتا ہے، 30 ہزار سے زائد کے تحفے کو پچاس فیصد رقم دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔ بیرسٹر سلمان صفدرکے دلائل مکمل ہوگئے، ایف آئی اے پراسیکیوٹرکل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News