جنوبی کوریا نے روسی سفیر کو طلب کر کے شمالی کوریا کے فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ انہیں یوکرین میں لڑنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
سیئول کی خفیہ ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے تقریبا 1500 فوجی جن میں اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل ہیں پہلے ہی روس پہنچ چکے ہیں۔
جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم ہونگ کیون نے سفیر جارجی زینوویف کے ساتھ ایک ملاقات میں اس اقدام کی مذمت کی اور متنبہ کیا کہ سیئول تمام دستیاب اقدامات کے ساتھ جواب دے گا۔
زینوویف نے کہا کہ وہ اپنے خدشات کا اظہار کریں گے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان تعاون بین الاقوامی قانون کے فریم ورک کے اندر ہے۔
پیانگ یانگ نے بھی ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
جنوبی کوریا طویل عرصے سے شمالی کوریا پر یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کے لیے روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام عائد کرتا رہا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال فوجی مواد کی منتقلی سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔
جنوبی کوریا کے کچھ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا کے 12 ہزار فوجیوں کی تعیناتی متوقع ہے۔
کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف جنوبی کوریا بلکہ بین الاقوامی برادری کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو اور پیانگ یانگ نے جون میں ایک سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد تعاون میں اضافہ کیا ہے، جس میں وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کے ممالک کسی بھی ملک کے خلاف “جارحیت” کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
