Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی

آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی پی کے 2013 اور2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے، آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2007 سے ہرالیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشورکے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا کہ 2006 کا میثاقِ جمہوریت، پی پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے، آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پرہے، آئینی عدالت کے حوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مؤقف ایک ہی رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مذید کہا کہ میرے قیادت میں ہرانتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر