
شیخ وقاص اکرم کی 14نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور
پشاور ہائی کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کی 14نومبر تک حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے شیخ وقاص اکرم کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے درخواست گزارکو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔
وکیل نے مؤققف اپنایا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، اس پرجسٹساعجازانورنے استفسارکیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟
وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاورمیں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواستگزار کو تین ہفتوں کی حفاظی ضمانت دی جائے۔
جسٹس اعجازانورنے کہا کہ ہمارے پاس سات سے چودہ دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجازانور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News