
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آج مسلم امہ تفریق کا شکار ہے۔
کوئٹہ میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سازشوں سے قوم کو تقسیم کرنےکی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی پر حملے کئے گئے، آج مسلم امہ تفریق کا شکار ہے، تقسیم کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہمیں تشدد کے خلاف یکجا ہونا ہے اور اسے روکنا ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں معصوم مزدوروں کو بے گناہ قتل کیا گیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ظلم کے خلاف ہر کسی نے آواز بلند کرنی ہے، غلط کوغلط کہنے کی جرأت ہر کسی میں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا ترقی کے غیر متوازن عمل سے تعلق نہیں، ناہموار ترقیاتی عمل پر تشدد رویوں کا جواز نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ بندوق اٹھائے اور تشدد کا راستہ اختیار کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News