Advertisement
Advertisement
Advertisement

معزز اور عزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کیلئے استعمال نہ کیا کریں، چیف جسٹس پاکستان

Now Reading:

معزز اور عزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کیلئے استعمال نہ کیا کریں، چیف جسٹس پاکستان
سپریم کورٹ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ معززاورعزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کیلئے استعمال نہ کیا کریں، آئینی اداروں کیلئے وہی الفاظ استعمال ہونے چاہیں جو آئین میں لکھے ہوئے ہیں۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ معززاورعزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کیلئے استعمال نہ کیا کریں، آئینی اداروں کیلئے وہی الفاظ استعمال ہونے چاہیں جو آئین میں لکھے ہوئے ہیں۔ 

سپریم کورٹ میں کے پی کے میں 218 شیشم درخت کاٹنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخبارمیں لکھا گیا نئی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ سے متعلق کوئی شق شامل کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے عدالت کو بتایا کہ جی 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 9 اے میں کہا گیا ہر شہری صحت مندانہ ماحول کا حقدار ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئینی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ کی شق شامل کرنا قابل تعریف ہے، دنیا کے چند ممالک کی طرح پاکستان کے آئین میں بھی ماحولیات کے تحفظ کا ذکراب موجود ہے۔ صاف اورشفاف ماحول کو آئین میں شامل کرنے سے قدرتی ماحول کو تحفظ ملے گا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سائنسی طورپربھی ثابت ہے قوموں کی اچھی صحت اچھے ماحول پر منحصر ہے، اسلام نے بھی صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگرکیا ہے، آلودہ ماحول سے جنگلات، دریا اورندیاں متاثر ہوتی ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے سبب کئی شہروں میں رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ آپ پرہی ہے کوئی اورلا افسرکیوں نہیں آتا؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے جواب دیا کہ اب آگے باقی لا افسران بھی آیا کریں گے، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کے اس جملے میں کہیں کوئی مطلب تونہیں چھپا ہوا؟

خیبرپختون خوا حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ معززاورعزت مآب جیسے الفاظ آئینی اداروں کیلئے استعمال نہ کیا کریں، آئینی اداروں کیلئے وہی الفاظ استعمال ہونے چاہیں جو آئین میں لکھے ہوئے ہیں، بس ایک دن کیلئے مجھے برداشت کرلیں۔

وکیل کے پی کے نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے خیبرپختوا میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، دفتر خارجہ
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر