Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو چھوڑنا ہوتا تو 9 مہینے جیل نہ کاٹتا، فواد چوہدری

Now Reading:

پی ٹی آئی کو چھوڑنا ہوتا تو 9 مہینے جیل نہ کاٹتا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو چھوڑنا ہوتا تو 9 مہینے جیل نہ کاٹتا۔

’’بول نیوز کے پروگرام ’بول عادل عباسی کے ساتھ‘ میں اینکر عادل عباسی کے ساتھ گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے دن ہی ٹکٹ لے کر آئی پی پی کا وزیر بن جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونا ضروری نہیں ، عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ضروری ہے، اس وقت پارٹی کی سیاست کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بدتمیزی کے بعد تلخیاں بڑھ گئی ہیں، احتجاج سے ڈر کر کنٹینرز لگا دیئے جاتے ہیں، بنگلا دیش میں لوگوں نے حکومت کو گھٹنوں پر آنے پر مجبور کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مؤثر احتجاج ہوگا تو حکومت بات کرنے کا سوچے گی، شریف فیملی نے صحیح فیصلہ کیا ہےکہ نواز شریف کو چھپا کر ہی رکھیں، حکومت ترمیم کو ایک ماہ روک دے ت وسکون ہو جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کیوں چیف جسٹس اتنےاہم ہیں؟ یا کمشنرر اولپنڈی کا بیان صحیح ہے۔

جب بانی پی ٹی آئی بلائیں گے توملاقات کرلوں گا، 9 فروری کو ہی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر نکلنا تھا، پی ٹی آئی قیادت اپنے ہی لوگوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی۔

کون کہاں سے ہارا تحقیقات کروا لیں، 8 سیٹوں کے ساتھ تمام سیاست مولانا فضل الرحمن کے گرد گھوم رہی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اچھے کارڈز کھیلے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کے باہر بھی اثر زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر