Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

ملک بھرمیں آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز
پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا اختتام

ملک بھرمیں آج سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا، ملک بھرمیں 45 ملین بچوں کوقطرے پلانےکا ہدف مقررکیا گیا۔

 پنجاب بھرمیں 2 کروڑ30لاکھ سےزائدبچوں کوپولیوکےقطرے پلائےجائیں گے۔ ہربچےکوپولیوویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔ پولیومہم 28 اکتوبرسے 3 نومبرتک جاری رہے گی۔

5 سال سےکم عمرکے ساڑھےچارکروڑسے زائد بچوں کوقطرے پلائےجائیں گے۔ پولیومہم رواں سال پاکستان کی تیسری ملک گیرمہم ہے۔

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھرکےتمام والدین اوردیکھ بھال کرنے والے مہم میں فعال کرداراداکریں۔

بلوچستان میں پولیو مہم

Advertisement

بلوچستان میں سات روزہ پولیومہم کا آغازکردیا گیا، مہم کا افتتاح صوبائی وزیرصحت بخت کاکڑ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا۔ 26 لاکھ 55 ہزار سےزائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیومہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ رہی ہیں۔ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں رواں سال 21 پولیوکےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کوسخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سندھ میں پولیو مہم

وزیراعلٰی سندھ سید مرا دعلی شاہ نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کرکراچی سمیت سندھ بھرمیں پولیومہم کا آغاز کردیا۔ پولیومہم 3 نومبرتک جاری رہے گی۔

’’پاکستان میں پولیوکیسزرپورٹ ہونا ہمارے لیےباعث شرمندگی ہے‘‘

سندھ میں ایک کروڑ6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Advertisement

کراچی ڈویژن میں پولیومہم آج سے 3 نومبر تک جاری رہے گی۔ کراچی ڈویژن میں پولیو مہم کے دوران 27 لاکھ بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ گزشتہ سال ملک میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیو مہم میں 81 ہزارپولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

صوبے میں پولیو ورکرزکی حفاظت کے لیے 19 ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر