
پاکستان ایئر فورس کی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں اتحادی ممالک کےایئرچیفس نے بھی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق انڈس شیلڈ میں پاکستان ایئر فورس نے جدید ترین جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن ایئر فورس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی پر گفتگو ہوئی۔
ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سری لنکن ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں پر سری لنکن کمانڈر کو بریفنگ دی گئی۔
سری لنکن ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاک سری لنکا ایئر فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے ساتھ تربیتی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ، ایئر چیف ظہیر احمد نے سری لنکن فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
سری لنکن کمانڈر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مشق انڈس شیلڈ 2024 خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشوں کا ثبوت ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News