اسلام آباد میں پاکستا ن اورچین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ ہوا، سی پیک کے تحت گوادر پر 7 ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نکات کا تبادلہ ہوا۔
سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان اور چین کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز کا تبادلہ ہوا۔
تقریب میں اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت طے کیا گیا، پاکستان اورچین کےدرمیان آبی وسائل کے شعبے میں بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی دستاویز کا تبادلہ، پاکستان اور چین کے درمیان غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ملکوں کےدرمیان مشترکہ لیبارٹریز کے قیام کی مفاہمتی یادداشت بھی طے کیے گئے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا بھی معاہدہ کیا گیا۔
تقریب میں کرنسی تبادلے کا معاہدہ اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان طے پایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
