Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد دارالخلافہ ہے ہم ہر بار جا سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور

Now Reading:

اسلام آباد دارالخلافہ ہے ہم ہر بار جا سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام آباد دارالخلافہ ہے ہم ہر بار جا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے  پشاور میں  بی آر ٹی کے نئے روٹ کا افتتاح کیا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ ، سی ای او ٹرانس پشاور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

روٹ پر سردار گڑھی تا پبی بازار سروس فراہم کی جائے گی، روٹ کی کل لمبائی سولہ  کلومیٹر ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دارالخلافہ ہے ہم ہر بار جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم نہیں مانتے یہ آزاد عدلیہ پرحملہ ہے، من پسند لوگوں کولگا کر سسٹم پرقبضہ کیا جاتا ہے، آزاد عدلیہ پرحملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت ملک میں الگ الگ ترامیم کر رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں، سینئرترین جج کو نہیں لایا گیا تو احتجاج کریں گے۔

انہون نے کہا کہ ہم دوبارہ بھی احتجج کریں گے جبر اور فسطائیت کے خلاف کھڑے رہیں گے، اس بار الگ پلاننگ کر رہے ہیں، پورے پاکستان اور آزاد کشمیر سے لوگ آئیں گے، پورے پاکستان کو بلاک کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو فائنل کال دیں گے، اب آر یا پار بس دوٹوک بات ہو گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ آئین کو توڑ کر اپنی مرضی کریں گے تو ان کا راستہ روکیں گے، ہرحد تک جائیں گےاگر جان بھی دینی پڑی تو دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر