ایس سی او اجلاس کی صدارت پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، عطا تارڑ
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کی صدارت پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، سربراہان مملکت پاکستان سے اچھا تاثر لے کرجائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کے حوالے سے اجلاس کی صدارت پاکستان کے لیے اعزازکی بات ہے، وزیراعظم کی شریک ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی سود مند ثابت ہوئیں۔
عطا تارڑنے کہا کہ ہرپاکستانی کو ایس سی او کانفرنس کے انعقاد پرفخرہے، حکومت عوام کی بھی مشکورہے جنہوں نے کانفرنس کے حوالے سے مثبت تاثر اجاگرکیا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج تمام معاشی اشاریے بہترصورتحال ظاہرکررہے ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، کوشش ہے کہ آنے والے مہمانوں کی یادوں میں ایس ای او کانفرنس خوشگواریاد کے طورپرباقی رہے۔
عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے خطے کے مسائل پر بات کی، سربراہان مملکت پاکستان سے اچھا تاثر لے کرجائیں گے، اسلام آباد دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، کسی بھی ملک کےسافٹ امیج کیلئے کلچراہمیت رکھتا ہے، عالمی تعلقات کے حوالے سے کانفرنس سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کل تمام آنے والے مہمانوں کو وزیراعظم کی جانب سے عشائیہ دیاگیا۔
عطاتارڑنے مذید کہا کہ وزیراعظم نے ترکمانستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی، تجارت، سرمایہ کاری اوردو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بات ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
