
کراچی میں اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کے قریب خستہ حال عمارت گر گئی
کراچی میں اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کے قریب خستہ حال عمارت گرگئی، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق عمارت میں رہائش تھی یا خالی تھی، تفصیلات حاصل کررہے ہیں، پولیس کی ٹیم حادثے کی اطلاع پر پہنچ گئی۔
کراچی اولڈ سٹی ایریا بڑا ڈیرہ نامی کمپاؤنڈ میں عمارت کا ایک حصہ گرنے کے واقعے میں علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزدوروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے، عمارت کا جو حصہ زمین بوس ہوا وہ پہلے ہی مکینوں سے خالی کرایا جاچکا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق انگریز دور میں بنی عمارت کو گرا کرنئی عمارت تعمیر کیے جانے کا منصوبہ تھا، مزدوراور ٹھیکیدار کئی روز سے زمین بوس ہونے والی عمارت کو توڑ کرسریا نکالنے کا کام کررہے تھے۔
علاقہ مکین کے مطابق آج صبح اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی، جس کے بعد گردوغبار پھیل گیا، گلی میں کوئی حفاظتی اقدامات کرکے عمارت نہیں توڑی جارہی تھی، گلی سے گزرنے والے راہگیر گرنے والی عمارت کی زد میں آسکتے تھے، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ منہدم عمارت کے ملبے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار کا سرچ آپریشن جاری ہے، عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ابتدائی طورپرکسی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، بتایا جا رہا ہے کہ عمارت بوسیدہ تھی اور ہیریٹیج بلڈنگ میں شمار ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News