Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے سے متفق ہوں، جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ

Now Reading:

جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے سے متفق ہوں، جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ
جسٹس اطہر من اللہ

جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے سے متفق ہوں، جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ

معلوم تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ نے اضافی نوٹ لکھا کہ عوامی اعتماد ختم ہوا توعدلیہ کی آزادی کمزورپڑجائے گی، سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے۔ 

سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ کا اردومیں اضافی نوٹ جاری کردیا گیا۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ (سابق) چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے فیصلے سے متفق ہوں، درست ہے آرٹیکل 19 اے کے بنیادی حق کا استعمال مناسب پابندیوں کے تابع ہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ مناسب پابندیوں کی اصطلاح مگرپارلیمان کو آئینی حق کا دائرہ محدود کرنے کا اختیار نہیں دیتی، آرٹیکل آٹھ ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جوبنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے تناظر میں دیگر اداروں کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لیتی ہے۔

انھوں نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ یہ ناقابل تصورہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے، عوام یہ سمجھیں کہ بنیادی حقوق کے محافظ خود حقوق محدود کرنے میں ملوث ہیں توان کا اعتماد ختم ہوجائے گا۔

جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ عوامی اعتماد ختم ہوا توعدلیہ کی آزادی کمزورپڑجائے گی، سپریم کورٹ کے پاس تلواریا خزانے کا کوئی کنٹرول نہیں، سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے، معلومات تک رسائی کا حق بدعنوانی کیخلاف ایک قلعہ ہے۔

Advertisement

اضافی نوٹ میں انھوں نے لکھا کہ ججزاورملازمین کی مراعات سپریم کورٹ کا بجٹ عوامی اہمیت کے حامل اورشہریوں کی دلچسپی کے موضوع ہیں، شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے درخواست دائرکرنےکی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیے، معلومات تک رسائی کے قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر