Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کردی

Now Reading:

سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کردی
وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کردی

سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔

سعودی عرب کےسرمایہ کاری وفد کےاکتوبر2024 میں دورہ پاکستان میں 2.2 ارب ڈالرکی مفاہمتی یادداشتوں ومعاہدوں پردستخط ہوئے۔ وزیرِاعظم کے حالیہ دورہءِ سعودی عرب میں 600 ملین ڈالرکے اضافے سے مجموعی طورپرپاکستان میں حالیہ سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر ہوگیا۔

 سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی۔ سعودیہ پاکستان سرمایہ کاری منصوبوں میں سے 5 منصوبوں پرکام شروع ہوکرتیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے اورسرمایہ کاری میں اضافے پربھی گفتگو ہوئی۔ وزیرِاعظم کی جانب سے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے بھی سعودی حکومت سے بات چیت ہوئی۔

Advertisement

ریاض میں سعودی وزیرسرمایہ کاری نے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوران کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے فیوچرانیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی۔

خالد بن عبدالعزیزالفالح نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس میں پاکستان کاوژن پیش کیا، وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مفید ملاقات ہوئی، سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اورسعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزالفالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹوسعودی ولی عہد کا وژنری منصوبہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب مل کر ترقی وخوشحالی کے منازل طے کرینگے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی حکام کیساتھ ملاقاتیں مفید رہیں، مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پرسعودی عرب کا شکریہ اداکرتے ہیں، سمجھوتوں کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی اوراس پرکام شروع ہوچکا ہے، یقین ہے کہ دونوں ممالک ان سمجھوتوں کو ٹائم لائن میں مکمل کریں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سعودی شاہی دیوان کے مشیرمحمد بن مزید التویجری کے علاوہ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطا تارڑ اوردیگر وزرا بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر