سپریم کورٹ؛ آئندہ عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اس وقت ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
صبح آٹھ بجے لیکر پانچ بجے تک سپریم کورٹ رجسٹری اسلام آباد میں ووٹنگ کا عمل جاری رہا، ووٹنگ کے عمل میں دوپہر کے کھانے میں مختصر وقفہ کیا گیا۔
سپریم کورٹ اسلام آباد میں 682 سے زائد وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سپریم کورٹ اسلام آباد میں 769 رجسٹرڈ ووٹ ہیں۔
پریزائیڈنگ آفیسر کے مطابق 769 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 682 وکلا نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں قائم پولنگ اسٹیشن پر 681 ووٹوں پر گنتی جاری ہے، ٹوٹل کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں سے ایک ووٹ ضائع ہوا۔
اسلام آباد میں راولپنڈی سمیت 769 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر پانچ بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
