
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک منتقلی کے لیے نیشنل ہائی اتھارٹی نے این او سی جاری کر دیا ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے پاس جہاز کو منتقل کرنے کے حوالے سے تمام این او سی موجود ہے۔
مسافر طیارے نے کراچی سے حیدرآباد منتقلی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ جہاز کو ہم نے رات کو 12 بجے کے بعد ایئرپورٹ منتقل کرنا ہے، اس لئے ہم سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر موجود ہیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کارگو کمپنی کو این او سی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی حادثے کا ذمہ دار ٹرانسپورٹر ہو گا۔
این ایچ اے کے مطابق نیشنل ہائی وے پر کسی بھی قسم کے نقصان کی زمیداری ٹرانسپورٹر پر ہوگی، مسافر طیارے کو لے جانے والا ٹرالر سروس لین میں چلے گا۔
جہاں سے بھی گزرے گا وہاں این ایچ اے فیلڈ آپریشن پر موجود افسران کو آگاہ کرے گا۔
اس طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں رکھا جائے گا، جہاں اس کو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News