Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 286 واں اجلاس

Now Reading:

پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 286 واں اجلاس

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 286 واں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں فارما انڈسٹری کے ریگولر اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فارما انڈسٹری اپنی ادویات، دیگر پراڈکٹس کے معیار کو یقینی بنائے، محکمہ صحت میں کرپشن کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فارما انڈسٹری کے تمام زیر التوا کیسز میرٹ پر جلد نمٹائے جائیں، این آئی ایچ میں زیر التوا اپیلیں، کیسز جلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں معیاری ادویات کی دستیابی صوبہ کی  ساڑھے 12 کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے، صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت نہیں برداشت کریں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری کا ملکی معیشت کے استحکام میں نہایت اہم کردار ہے۔

پی کیو سی بی کے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشن عون عباس بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر قلندر خان، ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، سیکرٹری بورڈ ڈکٹر منور حیات، ممبرز پی کیو سی بی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر