
پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیرمشروط طورپرواپس لینی چاہیے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیرمشروط طورپرواپس لینی چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق پی ٹی آٸ نے 15 اکتوبر کوشنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پراحتجاجی کال کی واپسی کو اپنے قائد سے ملاقات کروانے سے مشروط کردیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی پاکستان آمد کے موقع پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی پرانی روایت ہے۔ کارکنان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آئے روز آمنے سامنے کروانا نہایت خطرناک کام ہے۔
سینئررہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تصادم سےگریز کیا جائے، ملک کو جگ ہنسائی سے بچا جائے۔ پی ٹی آٸ کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اوران کے قائد کی ملاقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ملاقات کروا بھی دی گىئی تو پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اوربہانہ نکال سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News