
وفاقی وزیر امیر مقام نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں، ایس سی او کا انعقاد پاکستان کی دنیا میں بڑھتی عزت کی گواہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جون2017 میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ایس سی اوکارکن بنا، 7 سال بعد وزیر اعظم ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا متحرک اور اہم رکن ہے، ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس میں پائیدار ترقی کے لیے تجاویز منظور کی گئیں، ایس سی او کی کامیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا سفارتی سنگ میل ہے۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کے راستے پر گامزن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News