Advertisement
Advertisement
Advertisement

پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی نئی تشکیل؛ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب شامل

Now Reading:

پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی نئی تشکیل؛ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب شامل
جسٹس منصورعلی شاہ

پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی نئی تشکیل؛ جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب شامل

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی نئی تشکیل کا نوٹیفکیشن کردیا۔

سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختراب کمیٹی کے ممبرہیں۔ کمیٹی میں 20 ستمبرکے آرڈیننس کے بعد تبدیلی کردی گئی تھی۔  چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

آئین کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی جوڈیشل کمشین کا حصہ ہونگے۔

جسٹس امین الدین خان کے ساتھ جسٹس جمال مندوخیل بھی کمیشن کا حصہ ہونگے۔ جوڈیشل کمیشن کے دیگر ارکان کیلئے وزارت قانون کے ذریعے پارلیمان سے نام مانگے جائیں گے۔

ارکان قومی اسمبلی اورخاتون یا ٹیکنوکریٹ رکن کے نام اسپیکرقومی اسمبلی دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ حکومت اوراپوزیشن کے نامزد کردہ سینیٹرز کے نام بھجوائیں گے۔

Advertisement

جوڈیشل کمشین کو فعال بنانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کے نام جلد منگوائے جائیں گے۔ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان میں سے دو سینئر ترین بھی کونسل کا حصہ ہونگے۔

دوسری طرف عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ 28 اکتوبرکو بلائے جانے کا امکان ہے۔ فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبرکو مقدمات کی سماعت سے قبل ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ صدرمملکت آصف زرداری نے ان سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر