Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا جنرل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین

Now Reading:

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے کا جنرل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی انتہا پسندوں کے خلاف توانا آواز کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے ’یونی پاتھ‘ نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

جریدے کے مضمون میں آرمی چیف کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا، اور لکھا کہ آرمی چیف کو ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا جن کا اولین عزم ملکی سلامتی،خوشحالی ہے۔

مضمون میں جنرل عاصم منیر کی قیادت، فوجی پس منظر اور دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو اجاگر کیا گیا اور آرمی چیف کا دہشتگردی پر مؤقف، ففتھ جنریشن وار فیئر اورغیرملکی جارحیت کیخلاف صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی.

مضمون میں آرمی چیف کے سماجی و اقتصادی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی، آرمی چیف کمان سنبھالنے کے بعد سے ملکی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کیلئےکوشاں ہیں۔

جریدے سینٹ کام کے مطابق آرمی چیف کی قیادت میں شدت پسند گروپوں کیخلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئے، 22 ہزار 409 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز ہوئے، 398 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

Advertisement

جریدے نے لکھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو ریاستی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، آرمی چیف کے مطابق پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس ختم کرے گا۔

جنرل سید عاصم منیر ففتھ جنریشن وار فیئر سے درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی خودمختاری کے لیے فوج کی تیاری پر زور دیتے ہیں۔

جریدے نے لکھا کہ ایران کی طرف سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے اپنےعزم کا اظہار کیا، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی، گرین پاکستان انیشیٹو جیسے اقدامات میں تعاون کیا، آرمی چیف نے ملازمتیں پیدا کرنے اور معاشی ترقی کی حمایت کی ہے۔

جریدے کے مطابق آرمی چیف مذہبی ہم آہنگی، اقلیتوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، آرمی چیف عدم برداشت کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، آرمی چیف کے دور میں امریکا جیسے ممالک سے فوجی ،سفارتی تعلقات کی مضبوطی  قابل تعریف ہے۔

مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینا بھی قابل تعریف اقدامات ہیں، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کیا، انتخابات کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔

Advertisement

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے ’یونی پاتھ‘ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ آرمی چیف کا مقصد اندرونی چیلنجز سے نمٹنا، مسلح افواج اور قوم میں اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے آرمی چیف سے متعلق لکھے جانے والا یہ مضمون ایک غیر معمولی اشاعت ہے، کوئی شک نہیں جنرل عاصم منیر نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اقدامات کیے۔

دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قوم کو یکجا کرنے، ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر