ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وکیل پی آئی اے سے کہا کہ آٹھ برس بعد ہم آپ کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم نہیں دیں گے، آپ خود دستاویز کی کاپی حاصل کریں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں پائلٹ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وکیل پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کو پٹیشن کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس پرچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آٹھ برس بعد آپ کو یاد آیا ہے؟
چیف جسٹس نے کہا کہ آٹھ برس بعد ہم آپ کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم نہیں دیں گے، آپ خود دستاویز کی کاپی حاصل کریں اور تفصیلی جواب جمع کروائیں، ہم آپ کو مہلت دے رہے ہیں۔
وکیل پی آئی اے نے جواب دیا کہ پی آئی اے کو کبھی نوٹس موصول نہیں ہوا، اس پرعدالت نے کہا کہ اگرنوٹس موصول نہیں ہوا تو ابھی آپ کیسے آگئے؟
وکیل پی آئی اے نے جواب دیا کہ سول ایوی ایشن کے وکیل نے اپنی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھیجی تھی تو علم ہوا۔
سندھ ہائی کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث درخواست کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
