Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرپُروقار تقریب کا انعقاد

Now Reading:

کوئٹہ میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرپُروقار تقریب کا انعقاد
کوئٹہ میں اساتذہ ڈے پر تقریب

کوئٹہ میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پرپُروقار تقریب کا انعقاد

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ میں ایک وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے۔ ان کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری کالجز, ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، حافظ محمد طاہر، چیئرمین/ ریکٹر تعمیر نو ٹرسٹ بریگیڈیر (ریٹائرڈ) عبدلجلیل، پرنسپل تعمیر نو کالج کوئٹہ پروفیسر عابد مقصود، بلوچستان کے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، کالجز کے کے پرنسپلز، اساتذہ کرام، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔

شرکا نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرہ میں اُستاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایک استاد کا احترام مذہب، جغرافیہ اور رنگ تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ اساتذہ شروع سے ہی بچوں میں تجسس پیدا کرتے ہیں اور انہیں اعلیٰ ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کی عزت نہ کرنے والا سماج کبھی خوشحال نہیں ہوسکتا، استاد کسی بھی قوم یا معاشرے کا معمار ہوتا ہے۔ وہ قوم کو تہذیب وتمدن،اخلاقیات اور معاشرتی اتار چڑھاوسے واقف کرواتا ہے۔ استاد اپنے شاگردوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہےوہ طلبہ کے ذہنوں میں اپنے افکار مرتسم کردیتا ہے جو تاحیات ان کی رہنمائی کرنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر