Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری

Now Reading:

کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
اویس لغاری

کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے ہمیں مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے توانائی اویس لغاری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے سیکٹرمیں بہت ساری اصلاحات کی ضرورت ہے، بجلی سستی ہونے سے مانگ میں اضافہ ہوگا، آئی پی پیزکے معاہدوں کی ہر شق کواسٹڈی کیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ تھا بجلی کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ میں آئیں، حکومتی اقدامات سے مرحلہ واربجلی کی قیمت کم ہوگی، جائزہ لیا کن پاورپلانٹس کی ضرورت ہے، کن کی ضرورت نہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیزسے نئے معاہدے سے 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، پاکستان کوسالانہ 70 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیزسے تسلیم کرایا کہ وہ اربوں روپے منافع کما چکے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ٹاسک فورس میں اپنے اداروں کی حمایت کویقینی بنایا، کراچی کا بدقسمت واقعہ نہ ہوتا توایک 2 ہفتے میں ایم اویوز کررہے ہوتے، 5 آئی پی پیزمالکان کے شکرگزارہیں۔ ان پانچ آئی پی پیز کے ساتھ دو سے تین دن میں تمام امور مکمل ہو جائیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیرنے کہا کہ جیسے ہی یہ امور مکمل ہونگے 72 پیسے کی کمی ہو جائے گی، پانچ آئی پی پیز مکمل طور پر بند ان کا اب سسٹم سے کوئی تعلق نہیں، آئی پی پیزکو جرمانوں کی مد میں ادائیگیاں ہم نہیں کریں گے، واجب الادا رقم ان آئی پی پیزکو جتنی بنے گی ادا ہوگی۔

اویس لغاری نے مذید کہا کہا کہ ہم نے دو منٹ کی تالیاں بجانے کی بجائے خاموشی سے کام کیا، شاٹ ٹرم میں ہمارا پلان 10 روپے تک قیمتوں میں کمی لانا ہے، سیلزٹیکس انکم ٹیکس پی ٹی وی فیس وغیرہ سب کو دیکھ کر کمی لانا ہوگی، موسم سرما کیلئے بڑا ریلیف پیکج ہوگا شاید جو کہ مشروط آئی ایم ایف سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر