Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشال ملک کی راولپنڈی چیمبر میں میڈیا ٹاک

Now Reading:

مشال ملک کی راولپنڈی چیمبر میں میڈیا ٹاک

مشال ملک نے راولپنڈی چیمبرمیں کشمیر اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا ٹاک کی۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ راولپنڈی چپمبر ہمیشہ  کشمیر کاز کے لئے صف اول میں رہا، کسی قوم کو توڑنا، تحریک کو کمزور کرنے کے لئے ملک کی معیشت کو کمزور کیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، کشمیر میں 5 ہزار مساجد کو شہید کرکے مندر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

کشمیر میں 50 لاکھ ہندوؤں کو ووٹ کے حقوق دے دیئے گئے، تمام نوکریاں بھارتی ہندوؤں کو دی جا رہی ہیں، کشمیر میں ڈریکونیین لاز نافذ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں ایکڑ اراضی بڑے بھارتی کاروباری حضرات کو الاٹ کی جا رہی ہیں، کشمیریوں جے ساتھ غلاموں والا سلوک کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

کشمیر میں ہماری سیاسی قیادت کو آئیسولیٹ اور خاموش کیا جا رہا ہے، بھارت پر اگر دباو نہ ڈالا گیا تو خطے میں کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔

مسلح جدوجہد کے علاوہ کشمیریوں کے پاس کوئی آپشن نہیں،اگر ایسا ہوا تو نیوکلیئر وار کی جانب معاملہ چلا جائے گا۔

مشال ملک نے کہا کہ ورلڈ آرڈر بھی ختم ہو رہا ہے، فلسطین میں جو ہو رہا سب کچھ براہ راست دکھایا جاتا ہے، کشمیریوں میں پکنے والا لاوہ جب پھٹے گیا تو کتنا نقصان ہو گا اپ اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

کشمیریوں میں پکنے والا جب پھٹے گا تو وہاں کی معیشت کتباہ ہو جائے گی، افغانستان میں جن طاقتوں نے سرمایہ کاری کروائی تھی دیکھ لیں انکے ساتھ کیا ہوا۔

مشال ملک نے مزید کہا کہ اگر اپ کشمیر میں بھی کرفیو لگا کر سرمایہ کاری کروائیں گے تو افغانستان کی مثال اپکے پاس موجود ہے، مسئلہ کمشیر کو حل کیا جائے تاکہ دیرپا امن ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر