Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پرجواب جمع کرانے کی ہدایت

Now Reading:

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پرجواب جمع کرانے کی ہدایت
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پرجواب جمع کرانے کی ہدایت

انٹراپارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پرجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن  نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، اکبرایس بابر، نوید انجم کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

ممبرکے پی نے اکبرایس بابرسے استفسار کیا کہ آپ نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروایا ہے۔ اس پر اکبر ایس بابر نے جواب دیا کہ ہم نے کوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروایا۔

بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈرکرنے سے روکا ہے۔

ممبر کے پی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اختیار نہیں کہ ہم آپ کو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا کہیں۔

Advertisement

کمیشن نے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

 بیرسٹر گوہرنے مؤقف اپنایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف پانچ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اکبر ایس بابرنے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن اب پانچ سال تک دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ہدایت نہیں کر سکتا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ان جھوٹی کہانیوں کا جواب دے دیں گے۔ اس پرممبر کے پی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان پشتو میں مکالمہ ہوا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں بھی سمجھا دیں کیا بات ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پرجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

وکیل نوید انجم نے مؤقف بیان کیا کہ ہمارا کیس کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے متعلق ہے۔ اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اگلی سماعت پر پہلے آپ کی گذارشات سن لیں گے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 14 نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر