Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نےایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نےایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب نےایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے سےغیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں۔

اجلاس کے دوران مریم نواز شریف نے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں پر پلاٹ فائل بیچنے کی پابندی کی تجویز کا بھی جائزہ لیا اورڈی جی ایل ڈی اے کو 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے لاہورمیں روڈزکے گڑھے پر کرنے کیلئے ترقیاتی اداروں کوباہمی اشتراک کے ساتھ جامع پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ اورسی ایم انیشیٹو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورلاہورشاپ اینڈ ڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8.2کلومیٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ اوردیگرعلاقوں سے گزرے گی۔ 5ٹرام بیک وقت چلائی جائیں گی، ہرسٹاپ پر ہر دو منٹ کے بعد ٹرام میسر ہوگی۔

Advertisement

اجلاس میں کریم بلاک تا موٹروے خصوصی روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، داتا نگر فلائی اوور خستگی کے پیش نظر گرانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری اسٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹرپرویزرشید، سینئرمنسٹرمریم اورنگزیب، صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ایل ڈی اوردیگرارکان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر