ایس سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پر خوشی ہوئی، چینی وزیراعظم
چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ ایس سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پر خوشی ہوئی۔
عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان آمد پراپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت پرخوشی ہوئی، ایس سی اوسربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئےآمد پرخوشی ہوئی۔ پاکستان کی مہمان نوازی نے بے حد متاثرکیا۔
چینی وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات، ترقیاتی کاوشوں کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان چین کا ہرموقع پرساتھ دینے والاآہنی بھائی ہے۔
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال
چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ جہازسے نکلتے ہی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، چینی عوام پاکستان اورپاکستانی عوام سے محبت کرتے ہیں۔ 73سال میں دونوں ممالک نے مستقل اعتماد قائم رکھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی۔
انھوں نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں، جون میں صدرشی جن پنگ نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی۔
چین کے وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی، چین جامع اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے جدت کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
