Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی پیز کی جانب سے کیپٹل چارجز وصول کرنے کا انکشاف

Now Reading:

آئی پی پیز کی جانب سے کیپٹل چارجز وصول کرنے کا انکشاف

ملک میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپٹل چارجز وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیپٹل چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے آئی پی پیز کو ادا کیے گئے ہیں۔

آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصولیاں کیں۔

وزارت پانی و بجلی کے تحریری جواب کے مطابق چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کئے۔

ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے۔

Advertisement

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے 120 ارب 37 کروڑ وصول کئے۔

کوئلے سے چلنے والی 8 آئی پی پیز نے7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کئے۔

گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے 72 ارب 63 کروڑ روپے وصول کئے۔

پن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کئے۔

وزارت پانی و بجلی کے تحریری جواب کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے 81 ارب 60 کروڑ وصول کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر