Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوارج کا ضلع لکی مروت میں مسجد پر حملہ، کیڈٹ عارف اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

Now Reading:

خوارج کا ضلع لکی مروت میں مسجد پر حملہ، کیڈٹ عارف اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

خوارج نے ضلع لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران مسجد پر حملہ کیا، حملے میں کیڈٹ عارف اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے حملے کے خلاف کیڈٹ عارف اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے مسجد میں موجود کئی نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسجد میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا بزدلانہ فعل خوارج کے حقیقی نظریے کا عکاس ہے جبکہ کیڈٹ کا بہادرانہ عمل دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے فورسز کے عزم کا ثبوت ہے، ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کیڈٹ عارف اللہ کی عمر 19 سال آبائی شہر لکی مروت چھٹی پر آئے ہوئے تھے، کیڈٹ عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت تھے۔

جی سی عارف اللہ شہید نے سوگواران میں والدین، 4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑے ہیں، جی سی عارف اللہ شہید کے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جی سی عارف اللہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کا گتھم گتھا لڑائی میں مقابلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر